۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان

حوزه/ حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: مسئلہ فلسطین ایک سلگتا ہوا المیہ ہے جس کے حل کے لئے اب تک کی جانے والی کوششیں کسی صورت سنجیدہ نہیں کیونکہ اب تک فلسطینی مسلمانوں کیخلاف نا صرف مظالم میں اضافہ ہواہے بلکہ وہ دھیر ے دھیرے اپنے علاقے سے محروم ہوتے چلے گئے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپوڑٹ کے مطابق مسئلہ فلسطین پر دنیا کی خاموشی مجرمانہ ہے ،قبلہ اول کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ خود مسلم امہ کے حکمران ہیں جو غاصب اسرائیل کے ساتھ یارانہ بنانے کے لئے سرگراداں ہیں، ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ حمایت فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوا کیا انہوں نے کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطین کے مظلومین کے ساتھ ہیں اور پاکستانی عوام کسی بھی صورت اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو قبول نہیں کرئے گی پاکستانی قوم گذشتہ ستر سال سے زیادہ عرصے سے مسئلہ فلسطین پر اپنے فلسطین بھائیوں کے موقف کی تائید کرتی رہی ہے اور اپنے قائد حضرت محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق اسرائیل کو غاصب قرار دیتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: مسئلہ فلسطین ایک سلگتا ہوا المیہ ہے جس کے حل کے لئے اب تک کی جانے والی کوششیں کسی صورت سنجیدہ نہیں کہی جاسکتیں کیونکہ اب تک فلسطینی مسلمانوں نا صرف مظالم میں اضافہ ہواہے بلکہ وہ دھیر ے دھیرے اپنے علاقے سے محروم ہوتے چلے گئے ہیں ۔امریکہ اور اس کے حواریوں کے مسلط کردہ ناسور نے دنیاکے امن کو برباد کر رکھا ہے ۔ فلسطینوں کے قتل میں امریکہ اور اسے کے حواری برابر کے شریک ہیں ۔عرب حکمرانوں کی خیانتوں نے مسئلہ فلسطین کو گھمبیر بنا دیا ہے۔مظلوم فلسطینوں کی استقامت اور حوصلے ہی غاصب اسرائیل کی نابودی کا سبب بنیں گے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر پلٹ فارم پر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .